آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں ینگ انصاری، کراچی ککرز ،ٹکری بلوچ کی فتوحات

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں مزید 4 میچوں کے فیصلے گئے پہلے میچ میں ینگ انصاری نے ینگ حقانی کو 3-1 گول شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے سہیل، حمید آفریدی اور عثمان نے گول کئے جبکہ ینگ حقانی کا واحد گول سجاد نے کیا۔

دوسرے میچ میں کراچی ککرز نے کیماڑی محمڈ نے 3-1 سے زیر کردیا کراچی ککرز کے امین ،شہباز اور احمد نے گول کئے ،تیسرے میچ میں ٹکری بلوچ نے نارتھ برادرز کو 4-2 سے شکست دیدی چوتھے میچ میں پھول پتی اسٹار نے نیشنل آفریدی کو 4-2 سے شکست دیدی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عباس ،یوسف ،نیاز اور اختر نے انجام دیئے میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔