آل کراچی چیئر مین ولی محمدولی یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں شرافی یونائیٹڈ یوتھ فٹ بال کلب نے میزبان کلب ولی محمد ولی یوتھ فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں بلوچ فشر مین یوتھ فٹ بال کلب لیاری نے مد مقابل مراد بخش میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کے اختتام پر سماجی رہنما رضوان شیخ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزننگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نواز اور حمزہ شیخ نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہ محمد شاہ تھے۔