آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی فٹ بال ٹورنامنٹ حیدر بلوچ اور شرافی محمڈن کی فتح

 All Karachi Football Tournament

All Karachi Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل بلوچ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ کے زیر اہتمام گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی میں جاری آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں حیدر بلوچ فٹ بال کلب لیاری نے مد مقابل سرحد اسپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 6-3سے مات دیدی کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا فاتح ٹیم کے ماجد،سعید ،صادق ،،بہادر علی ،حیدر اور قاسم نے جبکہ سرحد اسپورٹس کی جانب سے حسن ،رضوان اور وحید نے گول اسکور کئے جبکہ دوسرے میچ میں شرافی محمڈن ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم نے مد مقابل ینگ کلری لیاری کو 1-0سے ہرا دیا۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر
گل بلوچ فٹ بال کلب
صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کراچی
مورخہ 10مارچ2017ء