آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء

All Karachi Youth Football Tournament

All Karachi Youth Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی یوتھ محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری “آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کے کھیلے گئے میچ میں شہروز اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر ویسٹ محمڈن یوتھ فٹ بال کلب لیاری کو 3-2سے شکست دیدی۔

دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی اور مقررہ وقت تک مقابلہ برابری کی بنیاد پر ختم ہو ریفریز کے فیصلے پر نتیجہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں شہروز اسپورٹس ملیر نے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش اور میچ کمشنر وقاص نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض میر حبیب زباد کلمتی تھے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر