آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میٹرول اسٹار کی کامیابی

All Karachi Sharafi star Challenge Cup football Tournament

All Karachi Sharafi star Challenge Cup football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ با ل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی معروف ٹیم میٹرو ول اسٹار نے مد مقابل الشہباز فٹ بال کلب کورنگی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا افتتاحی معرکہ اپنے نام کرلیا۔

دوران کھیل پہلے ہاف میں الشہباز فٹ بال کلب کورنگی کو سعید السلام کے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل تھی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں میٹرو ول اسٹار کے کھلاڑیوں نے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے مخالف ٹیموں پر حملے کا سلسلہ تیز کردیا جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑیوں حسن جمیل اور محمد یاسین نے لگا تار 2گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء آفتاب احمد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حبیب اللہ ،معروف فٹ بال آرگنائزر اور رحیم محمڈن کے روح رواں محمد پرویز قاسو ،نور وہاب ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی بلوچ ،کپتان احمد بلوچ ،ملا رشید ،شاہ جہاں بلوچ ،طارق خان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری ممتاز شاہ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے علاوہ کھیل سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ نے اپنے معائونین ساتھیوں محمد عمر بلوچ اور ممتاز شاہ کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج شمع مسلم اورنگی ٹائون کا مقابلہ پیر بخش میموریل کے مابین کھیلا جائیگا۔