آل کراچی طاہر خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز : سید خادم علی شاہ نے افتتاح کر دیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی : انصار یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی پر “آل کراچی طاہر خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار آغاز ہوگیا ،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خادم علی شاہ نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی میچ سندھ گورنمنٹ پریس کی ٹیم نے پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم کو 2-1سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،دوران کھیل پہلے ہاف میں سندھ گورنمنٹ پریس کے وقاص کاکا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان اسٹیل ملز کے وہاب نے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا تاہم کھیل کے اختتامی لمحات میں سندھ گورنمنٹ پریس کے جنید نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1سے برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک جاری ہی۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر سید خادم علی شاہ نے کہاکہ کھیل وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور قیام امن کے لئے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہمارا نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت و توانا زندگی کا حصول ممکن بنا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ ضلعی بلدیاتی اداروں سے ہماری خصوصی درخواست ہے کہ وہ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کے ساتھ اسے آباد کرنے اور ضلع سطح پر فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کریں سید خادم علی شاہ نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر انصار یونین فٹ بال کلب کی انتظامیہ اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یابعد ازاں مہمان خصوصی سید خادم علی شاہ کا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شریک دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر صدر انصار یونین فٹ بال کلب اور انٹرنیشنل فٹ بالر اعظم خان ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کیپٹن عبید اللہ خان ،ممبر اجمل خٹک ،نائب صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ مراد بخش بلوچ ،چیئر مین یوسی 22ڈسٹرکٹ کورنگی عثمان رانا ،وائس چیئر مین عثمان ،جنرل کونسلر ذاکر ،صدیق انصاری ،توحید جدون ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سنٹرل سلیم پٹنی ،صدر سید عثمان شاہ ،نائب صدر محمد شمیم ،مرحوم طاہر خان مرحوم کے صاحبزادے طلحہ کے علاوہ کھیل سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض با بو ،جمیل ناز اور محمد سلیم نے انجام دیئے جبکہ ایچ ایم حنیف تھے۔