آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل لائن اپ کا آغاز

Football Tournamen

Football Tournamen

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے “پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کا سیمی فائنل مقابلوں کا آغاز ۔پہلا سیمی فائنل اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب ملیر نے اویس شہید یوتھ فٹ بال کلب لیاری کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اویس کاکا نے دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی میں نمایا ںکردارادا کیا۔

جبکہ حریف ٹیم کے امان ہی گول کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے شاندار کھیل اور میچ پر مکمل گرفت ہونے کے باوجود اویس شہید یوتھ فٹ بال کلب لیاری کی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی ان کے فارورڈ نے کئی بہترین مواقع ضائع کئے جس کا نقصان اویس شہید کو ہار کی شکل میں ملا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء اقبال بشام سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزراور اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر آزاد فائونڈیشن کے کوچ امجد انجم اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔

جاری کردہ۔ میڈیا کوارڈینٹر