آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمد گلزار چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

Hamidullah

Hamidullah

اسلام آباد (پریس ریلیز) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین شبیر حسین طوری ،سینئروائس چیئرمین اعجاز بٹ، سیکریٹری جنرل سید طاہرعلی ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم ،صدر پنجاب احسان الحق چوہدری سمیت اہم ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیر پور ناتھن شاہ میں مقامی صحافی ظہیر ببر کے چچا حمید اللہ کو مسلح افراد کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے اور ایبٹ آباد کے سینئر صحافی قاضی محسن علی کومقامی ڈسٹرکٹ ممبر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد گلزار چوہدری، شبیر حسین طوری، اعجاز بٹ ، سید طاہر علی احسان الحق چوہدری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں انتظامیہ ناکامی کا شکار ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 41 سے زائد صحافیوں کی شہادت ایک جانب ملک بھر کے صحافیوں کیلئے المیہ سے کم نہیں تو دوسری جانب ملک کے کونے کونے میں سیاسی وسرکاری افراد کی جانب سے من منانی خبروں کی اشاعت پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

بھتہ نہ دینے پر خیر پور ناتھن شاہ کے سینئر صحافی ظہیر خان کے چچا کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دوسری جانب ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ممبر کی جانب سے مقامی صحافی قاضی محسن علی کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ایسے اقدامات صحافیوں کو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سے کبھی نہیں روک سکتے خیر پور ناتھن شاہ ، ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے مقامی صحافی عوام کو حق سچ سے آگاہ کرتے رہیں گے اجلاس میںمطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر خیر پور ناتھن شاہ کے مقامی صحافی ظہیر خان کے چچا کے قاتلوں کو گرفتاری کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ایبٹ آباد کے مقامی صحافی قاضی محسن علی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرکے مکمل تحقیقات کرائی جائے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) ملک بھر کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے آواز بلندکرتی رہے گی۔