آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 5 تا 7 فروری دادو میں کھیلا جائے گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 5 تا 7 فروری دادو میں کھیلا جائے گا سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کے مطابق فائنل کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی ہونگے۔

فائنل 7 فروری بروز اتوار کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ سیکریٹری ایوب سومرو کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے 32 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔