آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )ککری فٹ بال اسٹیڈیم لیاری میں سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پیپسی کے تعاون سے جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں عثمان آباد یونین نے مد مقابل نیشنل آفریدی کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے پرویز نے 3گول اسکور کرکے خوبصورت ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

دوسرے میچ میں سن آف بلوچ فٹ بال کلب نے افغان جانباز فٹ بال کلب کو باآسانی 4-0سے شیر کردیا سن آف بلوچ کی جانب سے عرفان نے 2جبکہ وسیم اور غلام محی الدین نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاک اسپورٹس نے ینگ حسینی کو 4-1سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر نے 2جبکہ عمران اور راشد نے ایک ایک گول اسکور کئے ینگ حسینی کا واحد گول ایاز علی نے کیا اسن میچوںمیں ریفریز کے فرائض یوسف منصوری ،حیدر علی ،یوسف بلوچ ،فیض محمد ،غلام عباس بلوچ اور اختر نے انجا دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار احمد ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،فیض عثمان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔