آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم لیاری میں جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب نے پنالٹی شورٹ پر مضبوط حریف لائٹ آف بلوچ کو 2-1کے اسکور سے شکست دیدی ،کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم پنالٹی ککس پر ینگ عثمان آباد کے آصف اور سرفراز نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے گیند جال تک پہنچایا لائٹ آف بلوچ کے صادق ہی گول کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ ہنگورہ نے ینگ کلری کو بھی پنالٹی ککس پر 3-1سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا یہ مقابلہ بھی کھیلے گئے مقررہ وقت تک 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا پانلٹی شارٹ پر ینگ ہنگورہ کے عبدالستار ،علی ظفر اور محمد طاہر نے خوبصورت گول اسکور کئے تاہم ینگ کلری کی جانب سے امجد ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز پرویز ،یوسف ،صالح محمد ،عبدالخالق ،یوسف فیفا اور غلام عباس نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض محمد بلوچ اور ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔