آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4 اہم میچوں کے فیصلے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ مواچھ ایف سی نے کیماڑی یونین کو پنالٹی ککس پر 4-2سے زیر کردیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا۔

پنالٹی ککس پر ینگ مواچھ ایف سی کے وسیم ،غلام قادر،امام بخش اور رسول بخش نے گول کئے جبکہ کیماڑی یونین کے منظور اور ناصر ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔دوسرے میچ میں ینگ عمر لین نے محمد الیون کیماڑی کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان ،سلمان اور نبیل نے گول اسکور کئے محمد الیون کا واحد گول شہزاد نے کیا۔

تیسرے میچ میں سلطان آباد یونین نے کیماڑی بلوچ کو 4-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عابد ،جہانگیر ،ضیاء الدین اور اعظم نے گول کئے کیماڑی بلوچ کی جانب سے احسان ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں شان اسپورٹس ایف سی نے انور عیسیٰ میموریل ایف سی کو 3-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کے انور خان ،عمر حیات اور گل یوسف نے خوبصورت گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض پرویز یوسف ،غلام عباس ،اعظم ،فیض HBL،نذر شباب ،اختر کوچ اور صالح محمد انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔