آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابقہ سیکریٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن غلام عباس بلوچ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم لیاری میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں لیاری نیشنل فٹ بال کلب نے مد مقابل لیاری ککرز کو باآسانی 7-0 سے ٹھکانے لگا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے کامران نے 3 خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ عدیل نے 2اور ندیم ،ارشد نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں لیاری کی معروف ٹیم ینگ اسلام فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف کلاکوٹ یونین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل مقررہ وقت تک مقابلہ2-2گول سے برابری پر ختم ہوا کلاکوٹ یونین کے کے جلیل احمد نے 2جبکہ ینگ اسلام کی جانب سے شفیع محمد اور خیر محمد نے ایک ایک گول کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نذر شباب ،غلام عباس ،اختر علی اور یوسف فیفا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض غلام مصطفی بلوچ اور ماسٹر نذیر احمد ،میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔