آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Memorial Football Tournament

Memorial Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کراچی ککرز فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی پر جاری “آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ”میں مزید 2 پری کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں کراچی یونائٹیڈ نے گلشن اتحاد کو4-0سے شکست دیدی ،میچ کے آغاز سے ہی گلشن اتحاد دبائو کا شکار رہی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کراچی یونائٹیڈ کے آصف اشتیاق کے عمدہ پاس کی بدولت محمد جنید نے 10ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو پہلے کامیابی دلا دی 37ویںمنٹ علی رضا کے کارنر پر آصف اشتیاق نے ہیڈر کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دُگنی کر دی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں کراچی یونائٹیڈ کی ٹیم کھیل پر مکمل ہاوی نظر آئی 61ویں منٹ پر فیصل بلوچ نے 2کھلاڑیوں کو ڈاچ دے کر گول اسکور کئے اور مقابلہ 3-0کردیا جبکہ 86ویں منٹ پر کراچی یونائٹیڈ کو پنالٹی کک حاصل ہوئی ذوہیب کی لگائی ہوئی پنالٹی کک کے ریبائونڈ پر آصف اشتیاق نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر چوتھا گول اسکور کرکے مقابلہ 4-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل معرکہ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سالار ویلفیئر سینٹر کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 4-2سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوران کھیل ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا سلسلہ اختتام تک جاری رکھا تاہم دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،عبدالواحد ،اسلام انصاری اور محمد سلیم نے انجام دیئے ۔جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف تھے ۔کوارٹر فائنل معرکہ میں آج کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سندھ پولیس کے مابین مقابلہ ہو گا۔