پہلا آل پاکستان نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ منگل 17 جنوری سے شروع ہو گا۔ اویس اسد خان

Press Conference

Press Conference

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ پہلانیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ منگل 17 جنوری سے بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس KPT پر شروع ہوگا۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اویس اسد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کے 12 نامور ادارے شرکت کر رہے ہیں جن میں ۔ نیشنل بینک ، کے پی ٹی ، پی آئی اے ، کے الیکٹرک ، SSGC کراچی یونائیڈ، پاکستان اسٹیل ، واپڈا، KRL ، پاکستان نیوی ، SNGPL ، اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین تین ٹیموں کے چار گروپ تشکیل دیے گئے ہیں جو لیگ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیگے اور اس میں سے دو دوٹاپ ٹیمیں کوائٹرزفائنلزکے کوالیفائی کرینگی ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جنوری کو 3:00 بجے دن اور تیسری پوزیشن کا میچ اسی روز 12:30 بجے دن کھیلا جائے گا اویس اسد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف کرے گے انہوں نے انکشاف کیا کے ٹورنامنٹ کی ونرٹیم کو100,000)) ایک لاکھ روپے اور ٹرافی رنر ٹیم کو) (50,000پچاس ہزار اور ٹرافی اور تین بہترین کھیلاڑیوں کو دس دس ہزار روپے کے نقد انعامات دے جائے گے۔

انہوں نے کہا کے میچ کمشنر اقبال جوئینر اور احمدعلی واسطی ہونگے جبکہ ریفریز سند ھ ریفریز ایسوسی ایشن کے نامزد کردہ ہونگے۔ انہوں نے کہا روزانادو میچز ہونگے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو 3:00 بجے دن ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ کے ڈراز اور مینجرزمیٹنگ بروزپیر16 جنوری کو صبح 11:00 بجے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگی. اویس اسد خان نے KPT کے مینجر اسپورٹس کرنل سیدبصیر عالم اور ان کے محکمہ کے تمام اراکین کا ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا اور میڈیا کے معزز حضرات سے اپیل کی کے وہ ٹورنامنٹ کی جوکہ ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی میں منعقد ہورہاہے اس میں نیشنل بینک کی مدد فرمائیں انہوں نے SSP سٹی شہلا قریشی اور بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض اعوان کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔

جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت

نیشنل بنک آف پاکستان ،اسپورٹس ڈویژن