آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الشہباز شوٹنگ بال کلب خیر پور کے نام

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نبی پور ضلع بھاولپور میں منعقد ہونے والا آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الشہباز شوٹنگ بال کلب خیرپور سندھ نے جیت لیا ٹورنا منٹ کا فائنل الشہباز شوٹنگ بال کلب خیرپور اور شہید رانی بینظیربھٹو شوٹنگ بال کلب لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میچ تین سیٹ پر مشتمل تھاجو الشہباز کلب نے 2-1 سے جیتا، پہلا سیٹ شہید بینظیر بھٹو کلب نے 9-16 کے اسکور سے جیتا دوسرا سیٹ الشہباز کلب کے نام رہا دوسرے سیٹ کا اسکور 16-11 رہا تیسرا اور آخری سیٹ بھی الشہباز شوٹنگ بال کلب کے نام رہا اور تیسرا سیٹ 16-14 سے جیت کر آل پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیافاتح ٹیم کے سید ظفرعلی شاہ، یوسف ظفر، قیصر بھٹی، خالداور محمد طارق نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ شہید بینظیر بھٹو کلب کے اشفاق ، اشتیاق، محمد علی شاہ اور نوردین نے بھی فاتح ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا فائنل کے مہمان خصوصی چیرمین نبی پور راشد عباسی نے ونر ٹیم الشہباز شوٹنگ بال کلب خیر پور کے کپتان سید ظفر علی شاہ کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز اور شہید بینظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب کے کپتان اشتیاق علی کو رنر ٹرافی اور کیش پرائز پیش کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں شہید رانی بینظیر بھٹوشوٹنگ بال کلب لاڑکانہ نے حسن نواز برادرز شوٹنگ بال کلب جھنگ پنجاب کو 2-0 سے اور الشہباز شوٹنگ بال کلب خیرپور سندھ نے العثمان گیلانی شوٹنگ بال کلب اوکاڑہ پنجاب کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر