آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کراچی کی ٹیم بہاولپور روانہ ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی : شوٹنگ بال ٹیم آل پاکستان کمشنر کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بہاولپور روانہ ہوگئی۔ کراچی شوٹنگ بال ٹیم کی قیادت کراچی پولیس کے محمداجمل کررہے ہیں دیگر ٹیم ممبران میں یار محمد، محمدحنیف ، ظہوراحمد،فہدشاہ ،محمدرضوان ، سیداحسان شاہ، اعجاز احمد ، محمداقبال اور مختار احمد شامل ہیں۔

ٹیم منجیرنیشنل بینک کے عظمت اللہ خان اور کوچ نور محمد ہیں۔کراچی شوٹنگ بال ٹیم کو آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمدخان نے کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین بہاولپور کے لئے رخصت کیا۔

اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے کراچی شوٹنگ بال ٹیم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں جیت کی لگن اور حوصلہ موجود ہے انشااللہ کراچی شوٹنگ بال کی ٹیم آل پاکستان ٹورنامنٹ میںاپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔