آل پاکستان سلیمان خیل اتحاد کا مرکزی جنرل باڈی اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان سلیمان خیل اتحاد کا مرکزی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سردار عاشق خان سلیمان خیل منعقد ہوا اجلاس میں دیگر قبائیلی عمائدین سردار غنی سلیمان خیل، غل خان سلیمان خیل، شیر خان سلیمان خیل، عباس خان سلیمان خیل، کریم خان سلیمان خیل ،جبار خان سلیمان خیل ،بہاول خان سلیمان خیل، حاجی ایوب خان سلیمان خیل ،حاجی اسلم خان سلیمان خیل، حیات خان سلیمان خیل ،بشیر خان سلیمان خیل ،علی خان کاکڑ ،عبدالرحمن سلیمان خیل ،مدا گل سلیمان خیل ،افسر خان سلیمان خیل اور چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دفاع وطن کی خاطر کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فوجی جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو اس کا حساب دینا ہوگا عمائدین نے کہاکہ اپنے وطن پر قبائیلی بچہ بچہ اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے مگر وطن پر آنچ نہیں دیا جائیگا۔قبائلی عمائدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہمارے قبائل کو پاک فوج کے ساتھ ملک کے دفاع کے لئے لڑنے کی اجازت دی جائے کیونکہ تاریخ گواہ ہے قبائل خیبر پختونخواہ اور بلوچستان نے ہمیشہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اجلاس کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دفاع وطن کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے انہوں نے وفاقی حکومت کو پیش کش کی کہ 10ہزار قبائلی نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت سے لڑنے کے لئے تیار ہیں ہمیں اُمید ہے حالت جنگ میں حکومت ہمارے قبائلی جوانوں کو ملکی خدمت کا کرنے کا موقع ضرور فراہم کرے گی ہم بھارت کو وہ سبق سکھا ئیں گے کہ وہ کہ اُن کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی قبائلی عمائدین نے سپاہ سالا ر جنرل راحیل شریف کی دفاع وطن اور قیام امن کے لئے شب ور وز خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور سی پیش منصوبہ اور ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعاء کی اور شہداء پاک افواج کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جاری کردہ : سیکریٹری اطلاعات