پہلا آل پاکستان یوگا چمپئن شپ کا انعقاد، کئی ریکارڈ قائم

All Pakistan Yoga Championship

All Pakistan Yoga Championship

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں یوگا کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی آل پاکستان یوگا چمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ کراچی کیا گیا چمپئن شپ میں تین کیٹگریی میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

بوائز کے انڈر 16 مقابلوں میں سجاد بٹ نے 9 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن شکیل صبر نے 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور علی رضا نے 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائز کے انڈر 20 مقابلوں میں عباد قاضی نے 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن عریب قاضی نے 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور وہاب نے 5 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی گرلز انڈر 14 کے مقابلوں میں الحمیرہ نے 9 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن ایمن غوری نے 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور فاطمہ نے 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپین شپ میں 40 سے زائد یوگا کھلاڑیوں نے حصہ لیا تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی نائب صدر مس نجمہ بانو تھیں مقابلوںکے اختتام پر آپ نے چیمپین شپ کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے چیمپین شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں میرٹ سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان سینئر نائب صدر محمد طحہٰ،، عروج فاطمہ، معین الدین جنرل سیکریٹری خالد بروہی جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق، پریس سیکریٹری محمد ارشد خازن محمد اجمل آفس سیکریٹری علی کمال، اعجاز احمد اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔