سب تیاری دھری رہ گئیں،ایان علی نا امید ہی لوٹ گئیں

Ayan Ali

Ayan Ali

کراچی (جیوڈیسک) سپر ماڈل ایان علی جو آس لگا کر آئی تھیں وہ آج بھی پوری نہ ہو سکی،سندھ ہائی کورٹ میں ان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی۔

گلابی کوٹ،گلابی شوز،ہاتھ میں موبائل،براؤن پینٹ اور میچنگ بیگ۔۔ایان علی کی یہ تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی معطل ہونےکےباعث ماڈل کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت نہ ہو سکی،اورسپر ماڈل کو نا امید ہی لوٹنا پڑا۔