آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا، اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پزیر

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمندایجنسی (شاہ محمود خان مہمند) آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا، اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پزیر۔ اتھلیٹکس مقابلوں میں رسہ کشی، 200 اور 400 میٹر رننگ، ہائی جمپ، لانگ جمپ، شاٹ پٹ، سیک ریس اورسپون کیرے ایگ کے مقابلے شامل تھے۔

مہمند ایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میںآل پرئیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے 12دن تک جاری رہے جس میںاتھلیٹکس کا اختتامی مرحلہ الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میں منعقد ہوا۔ رسہ کشی میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے اسلامیہ ماڈل سکول کو شکست دی۔ 200میٹر رننگ میں اسلامیہ ماڈل سکول نے ،400 میٹر رننگ میں گورنر ماڈل سکول نے، ہائی جمپ میں یونیورسٹی ماڈل سکول نے، لانگ جمپ میں اقراء ماڈل سکول نے،شاٹ پٹ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے، سیک ریس میں اسلامیہ ماڈل سکول نیو کیمپس نے جبکہ سپون کیرے ایگ میں گورنر ماڈل سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس کے مقابلوں میں رسہ کشی میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے اسلامیہ ماڈل سکول کو شکست دی۔ 200میٹر رننگ میں اسلامیہ ماڈل سکول نے پہلی، گورنر ماڈل سکول نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن یونیورسٹی ماڈل سکول نے حاصل کی۔400 میٹر رننگ میں گورنر ماڈل سکول نے پہلی، اسلامیہ ماڈل سکول نے دوسری اور الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہائی جمپ میں یونیورسٹی ماڈل سکول نے پہلی، اسلامیہ ماڈل سکول نے دوسری اور گورنر ماڈل سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لانگ جمپ میں اقراء ماڈل سکول نے پہلی، مہمند سکولز آف سائنس نے دوسری اور گورنر ماڈل سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شاٹ پٹ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے پہلی، اسلامیہ ماڈل سکول نے دوسری اور گورنر ماڈل سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیک ریس میں اسلامیہ ماڈل سکول نیو کیمپس نے پہلی جبکہ اسلامیہ ماڈل سکول نے دوسری اور مہمند سکولز آف سائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سب سے دلچسپ اور تفریح سے بھرپور سپون کیرے ایگ(Spoon Cary Egg)جس میں پلیئرز منہ میں چمچ لے کر اس میں انڈا ڈال کر دور رہے ہوتے ہیں، میں گورنر ماڈل سکول نے پہلی، اسلامیہ ماڈل سکول نیو کیمپس نے دوسری اور مہمند سکولز آف سائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔