خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

تحریر: مختار اجمل بھٹی
اللہ تبارک و تعالی نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ سرور انبیائ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو دنیا میں مبعوث فرما کر دینِ اسلام کو پسندیدہ مذہب قرار دیا ہے اسی لیے تو اسلام بنی نوع انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو اپنے بعد کائنات میں سب سے افضل ترین ہستی قرار دیا اور ان سے محبت کو ایمان کا لازمی جزو ٹھہرایا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اہل ایمان اپنے آقا و مولیٰ ، نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی شان میں گستاخی چاہے وہ کسی بھی انداز میں ہو قطعاً برداشت نہیں کرتے شمع ِ رسالت کے پروانے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی ناموس پر کٹ مر نے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں غازی میاں محمد شہیدرحمة اللہ علیہ بھی انھی خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنھوں نے دنیاوی مال و متاع ،عیش و عشرت اور خوشحالی و آسودگی کی زندگی کو ٹھوکر ماری اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی ناموس پر قربان ہوکر دارین میں امر ہو گئے۔

Ghazi Mian Mohammad Shaheed

Ghazi Mian Mohammad Shaheed

غازی میاں محمد شہیدرحمة اللہ علیہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے محلہ غربی میں صوبیدار غلام محمد کے گھر پیدا ہوئے فوجی بیک گرائونڈ رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہونے کے باعث آپ کے اندر بھی فوج میں خدمت انجام دینے کا ذوق وشوق مزید گہرا ہوتا گیا اور اس طرح آپ فوج میں بھرتی ہو گئے 16 مئی 1937 ء کو 3/10 بلوچ رجمنٹ کے ایک ہندو سپاہی نے شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم میں گستاخی کی توشمع ِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے پروانے غازی میاں محمد شہیدرحمة اللہ علیہ سے رہا نہ گیا۔

انھوں نے اپنے فوجی کیرئیر کو پس پشت ڈال کر کونین کے والی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی آن پر قربان ہونے کی ٹھان لی اور موقع ملتے ہی اُس گستاخ ہندو سپاہی کو جہنم واصل کر دیا جس کے نتیجے میں غازی میاں محمد شہیدرحمة اللہ علیہ کے لیے 23 ستمبر 1937ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیااور اس طرح 12 اپریل 1938ء کو بھارت کے شہرمدراس میں آپ نے بخوشی تختہ دار کو چوم کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا تختہ دار پر کھڑے ہو کرآپ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور قبلہ رخ ہوکربا آواز بلند اپنے نبی ۖ کی بارگاہ میں عرض گزاری کی۔۔۔ “سرکار غلام حاضر ہے”۔

Talagang

Talagang

4 جنوری 2001ء میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن میجر ریٹائرڈ ضیاء الحق نے ائیروائس مارشل ریٹائرڈ خداداد خان کی تجویز پر ٹریفک چوک تلہ گنگ کا نام غازی میاں محمد شہید رحمة اللہ علیہ چوک رکھنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں ایک یادگار جس پر غازی میاں محمد شہید رحمة اللہ علیہ کے بارے میں معلومات درج ہیں نصب کرا دی جو آج بھی شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے پروانوں کو مہمیز دینے کے لیے پوری آب و تاب سے تلہ گنگ کے ٹریفک چوک میں کنداں ہے۔ خدارحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را۔

تحریر: مختار اجمل بھٹی