اللہ کی نعمت ۔۔۔پاکستان

Pakistan

Pakistan

تحریر: فیصل فرید جنجوعہ
پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا. پاکستان ہمارے بزرگوں کی ان عظیم شہادتوں کا نتیجہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے اس وقت اپنے مال، جان اور عزتوں کی قربانی دے کر حاصل کیا. اسی طرح پاکستان کو ابهی اٹھارہ سال ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا.دشمن نے یہ سمجه کر حملہ کیا کہ ہم اس کو دنیا سے مٹا دیں گیں.لیکن یہ ملک جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا،مٹنے کے لیے تھوڑا ہی بنا تھا. پھر دنیا نے دیکھا کہ اس قوم کے مٹھی بھر جوانوں نے، جن کے پاس اسلحہ نا ہونے کے برابر تھا.اس مغرور دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔

اس بات سے یہ ثابت ہو گیا کہ جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبوں اور قوت ایمانی سے لڑی جاتی ہے. جب دشمن نے یہ دیکھا کہ اس قوم کو لڑ کر شکست نہیں دی جا سکتی تو اس نے صوبائیت اور لسانیت کو ہوا دی.ایک صوبے کو دوسرے صوبوں کے خلاف اکسایا. بلوچ کو پنجابی کے خلاف اور بنگالی کو دوسری زبان بولنے والے کے خلاف اکسایا. مفادات کی جنگ چھیڑ دی گئی. پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان دو لخت ہو گیا. اس کے بعد بھی اس دشمن کو سکون نہ ملا تو اس نے ایٹمی ہتهیاروں سے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا.لیکن پھر اللہ تعالی نے پاکستان کو بھی ایٹمی طاقت سے نوازا.1998 میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور آج 2016 میں ہم دنیا کے جدید اور خطرناک ترین اسلحے سے لیس ہیں۔

Allah

Allah

سوال یہ ہے کہ یہ سب کرم نوازیاں اللہ تعالی پاکستان پر کیوں کر رہا ہے؟ یقینا اللہ تعالی یہ سب جو ہمیں دے رہا ہے کسی مقصد کے لیے دے رہا ہے. اللہ نے یہ طاقت مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنے کے لیے دی. اللہ نے یہ طاقت کشمیریوں اور فلسطینیوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دی ہے. اللہ تعالی نے آج اپنے گھر کی حفاظت کے لیے پاکستان کو چنا ہے.آج مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے چنا تو صرف پاکستان کو چنا.آج ایک طرف ساری کفریہ طاقتیں ہیں جن کا لیڈر اسرائیل ہے۔

دوسری طرف امت مسلمہ ہے جن کا لیڈر پاکستان ہے. پاکستان ان کفریہ طاقتوں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے.اس کی تازہ ترین مثال نیٹو کا اتحاد ہے جس کو پاکستان نے توڑ کے رکه دیا.آج دیکھا جائے تو جو اپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف جاری ہے. اللہ تعالی کے فضل سے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

Pak Army

Pak Army

ان سب آزمائشوں کے بعد اب پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے.ہماری بہادر افواج نے کامیابیوں کا سفر جاری رکھا ہوا ہے. پاکستان میں امن لوٹ رہا ہے.ایسے وقت میں ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی حکومت اور افوج پاکستان کا بھرپور ساته دیں. مایوسیاں چھوڑ کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کسی بھی ملک کا مستقبل اس کی نوجوان نسل سے وابستہ ہوتا ہے.اس لیے پاکستان کی نوجوان کو چاہیئے کہ جو بهی کام کریں پاکستان کے عزت اور وقار کو سامنے رکه کر کریں.دوسرے ممالک جا کر روزگار تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے ملک کو ایسا بنائے کہ دوسرے ممالک سے لوگ یہاں روزگار لینے آئیں.اس طرح آپ پاکستان،اسلام اور قوم کی خدمت کا فریظہ بھی سر انجام دیں گیں اور آنے والی نسل کے لیے ایک روشن مستقبل بھی دے سکیں گیں.اسی وجہ سے آخرت میں بھی ہماری کامیابی ہو سکتی ہے۔

Faisal Farid Janjua

Faisal Farid Janjua

تحریر: فیصل فرید جنجوعہ