آل کراچی انیس و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کی فائنل تک رسائی

All Karachi Anis & Raja Saheed Football Tournament

All Karachi Anis & Raja Saheed Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیراہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی معروف نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ویسٹ چمپئن آسکانی برادرز کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کھیل کے دوران مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم کامیابی کے حصول میں ناکام رہی دونوں ٹیموں نے وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے وائس چیئر مین محمد رفیق بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،عبدالرشید ،ماسٹر شریف ،خان گل ،احمد بلوچ ،طارق خان بھی موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ذاہد علی ،کیپٹن جمال اور اشرف خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔