راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ ہزارہ محمڈن نے جمیل شہید کلب کو شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

 ALLAH DAD MOHAMMADAN FOOTBALL CLUB

ALLAH DAD MOHAMMADAN FOOTBALL CLUB

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزاہ محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم شہید جمیل فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔کھیلے گئے دیگر میچوں میں میزبان اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب نے باآسانی ایاز الیون کیماڑی کو 2-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے سلیمان اور علی نواز نے نہایت عمدہ اور خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔دوسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے ملیر شاہین کو 2 -0سے ،سالار ویلفیئر سینٹر نے کھو کھرآپار نیشنل کو 2-0سے ،ینگ جمال نے سخت مقابلے کے بعد ینگ بلال لانڈھی کو 1-0سے،ملیر اسٹار نے حیدری بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،ماری پور بلوچ نے دلبود محمڈن کو 2-0سے مسلم برادرز کورنگی نے محمدی اسپورٹس کو 2 – 0 سے ،اعظم اسپورٹس نے ملیر ریڈ کو 3- 0 سے ،

خیبر مسلم نے عمر اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،شرافی محمڈن نے بلوچ یوتھ ملیر کو 1-0سے ،آسکانی برادرز نے شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 6-5سے ،عثمان شہید نے بلوچ محمڈن ملیر کو 3- 1سے ،برما محمڈن نے اسماعیل میموریل کو 2-0سے اور جلال مراد کلب نے امتیاز اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے
مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں آج ماری پور بلوچ کا مقابلہ ینگ جمال سے ہوگا ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جمال ،شاہ جہاں بلوچ ،اشرف خان ،ممتاز شاہ ،ملا رشید ،انیس اختر اور محمد سلیم سلا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی ،عبدالقیوم ،با با آدم ،ممریز خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔