آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماری پور بلوچ اور کورنگی بلوچ کی کامیابی

All Karachi Anis Saheed Raja Saheed Football

All Karachi Anis Saheed Raja Saheed Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماری پور بلوچ نے شمسیر کے فیصلہ کن گول کی بدولت ٹورنامنٹ میں مضبوط ٹیم ینگ جمال کو 1-0سے شکست دیدی دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی بلوچ اسٹار شرافی کے سیکریٹری ماسٹر شریف سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،احمد بلوچ ،بابا آدم ،وشل بلوچ ،طارق خان اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور اہم میچ میں کورنگی بلوچ نے ملیر اسٹار کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اختر ،اسماعیل اور اعظم نے نہایت عمدہ گول اسکور کئے ملیر اسٹار نے گول کا قرض اُتارنے کی بھر پور کوشش کی تاہم کورنگی بلوچ کے گول کیپر کی عمدہ کھیل کے باعث گول کرنے میں ناکام رہے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،محمود لاسی ،شاہ جہاں بلوچ ،اشرف خان اور غفار بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالقیوم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔