سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اقبال جونیئر کا بطور مہمان خصوصی شرکت

ALL KARACHI ANIS & RAJA SAHEED FOOTBALL TOURNAMENT

ALL KARACHI ANIS & RAJA SAHEED FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد شرافی محمڈن نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم عثمان شہید فٹ بال کلب کیماڑی کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں شرافی محمڈن کی جانب سے عبید نے نہایر خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تاہم دوسرے ہاف میں عثمان شہید نے بھر پور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر اقبال جونیئر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ۔

اس موقع پر کوچ محمد علی ،ماسٹر شریف ،خان گل ،ساجد خان ،احمد بلوچ ،طارق خان ،وشدل بلوچ ،جان محمد گبولاور دیگر موجود تھے ۔واضح رہے کے اس سے قبل خیبر مسلم ،ہزارہ محمڈن اور میزبان سرحد اسپورٹس پہلے ہی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عزیز پاشا ،ممتاز شاہ اور کیپٹن جمال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔