آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ امتیاز اسپورٹس کی شاندار کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے اپنے عمدہ اور خوبصورت کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم شہزاد محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی کھیل کے دوران پہلے ہاف میں شہزاد محمڈن کی ٹیم کو اخلاق کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں امتیاز اسپورٹس کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد رمضان نے نہایت شاندار گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ینگ بلوچ لیاری نے مد مقابل عمر اسٹار کو 3-0سے،کورنگی بلوچ نے پنالٹی ککس پر بلوچ کلب کو 5-4سے ،ملیر اسٹار نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو 2-0سے ،عرفان میموریل لانڈھی نے ینگ ملیر کو 1-0سے اور ملیر ریڈ نے مد مقابل کراچی ککرز کو پنالٹی ککس 5-3سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،مام حسین ،ممتاز شاہ اور شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر رفیق بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔