اللہ و رسول ۖ اوران کے حبیبوں کی محبت ہی ایمان ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

فیصل آباد: دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ہفتہ وار روحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکر و نعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ذکر کے حلقے جنت کے باغ ہوتے ہیں جہاں ذاکرین سبحان اللہ، الحمد اللہ، اللہ اکبر اور دردو سلام پڑھتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ذاکرین اللہ ورسولۖ کے ان حبیبوں کی مناقب پڑھتے ہیں تو یہ ایسے ہی ہے جیسے جنت میں بیٹھ کرجنت کے پھل کھا رہے ہوں۔یہ ذکرکے وہ حلقے ہیں جواللہ ورسولۖکی بارگاہ اقدس سے ان کے وارثین منعقد کرواتے ہیںیا ان کی اجازت سے منعقد کئے جارہے ہیں تو پھر ہی اللہ ورسول ۖ کیطرف سے ایسے انعامات کی بشارتیں آتی ہیں۔انہوںنے مزید فرمایا کہ آج کل گھروںمیں شیطانی اثرات کابہت بڑا سبب خواتین کی بے پردگی ہے ،ناخن بڑھائے ہوئے ہوتے ہیں ،بال کٹوائے ہوتے ہیں،بیہودہ لباس زیب تن کئے ہوئے ہوتی ہیں،ایسی خواتین کوجب ان کے گھروالے مرد(باپ،بھائی،شوہریا بیٹا)اگر روکیں گے نہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اورمعاشرے میںخرابی کاسبب بن رہے ہیں ان سے پوچھ گچھ ہوگئی کہ آپ نے ان خواتین کو ایسی شیطانی حرکتوں سے منع کیوں نہیں کیا تھا اوران کو دینی تعلیمات کیوں نہیں دیں تھیں۔

اب یہ مردوںکوچاہیے کہ اپنے گھروںکودینی تعلیمات کامرکز ومحوربنائیں اوران کوایسے شیطانی کاموںسے منع کریں تاکہ وہ اپنی اوران کی دنیا اورآخرت میں کامیابی کاسبب بنے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اللہ ورسول ۖ اوران کے حبیبوںکی محبت ہی ایمان ہے ،اورجتنی زیادہ محبت بڑھتی جاتی ہے اتنا ہی زیادہ ایمان پختہ ہوتاجاتاہے اورایمان جتنازیادہ پختہ ہوتاجائیگااتنے ہی انسان کے مقام ومرتبے میں اضافہ ہوتاجائیگا۔اللہ تعالیٰ کے انعامات اللہ کے وارثین کی جماعت سے وابستہ ہونے سے ہی عطا ہوتے ہیں ،ولی مرشد کی نسبت سے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہوجاتی ہے ،جس کاکوئی مرشد نہیں ہوتااس کامرشد خودبخود شیطان ہوجاتاہے،اس لئے شیطان سے بچنے کاایک ہی راستہ ہے اوروہ انبیاء کرام کے وارثین کی نسبت اوربیعت اختیا رکرلینا ہے ،اوریہی نسبت ہی اللہ کی رسی ہے اوراس رسی کے عطاہوجانے سے تفرقہ بازی سے بچ کرانسان اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوںمیں شامل ہو جاتا ہے۔