انشا اللہ میاں محمد نواز شریف مکمل صحتیاب ہو کر ترقی اور خوشحالی کے سفر کر جاری رکھے گے۔ عصمت انور محسود

Mohammad Nawaz Sharif

Mohammad Nawaz Sharif

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود کی اپیل پر وزیراعظم پاکستان میاںنوازشریف کی دل کے آپریشن کی کامیابی، جلد صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے تحت عظیم پورہ، گولڈن ٹائون، گرین ٹائون، پنجاب ٹائون، الفلاح سوسائٹی سمیت شاہ فیصل کالونی کے تمام بلاکس میںدعائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا۔

اس موقع مساجد،امام بارگاہوں مندروں اورچرچوںمیں بھی خصوصی دعائیہ اجتماعات کا انعقاد ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے لئے نیک تمنائوں کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ قوم کی دعائوں سے میاں محمد نواز شریف جلد صحتیاب ہوکر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھیں گی۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی دل کے آپریشن کی کامیابی ،صحتیابی اور درازی عمر کے لئے دعا کریں۔