اللہ کا نام لے کر اپنا آزاد پینل میدان میں اتار دیا ہے۔ ملک نواب

Malik Nawab Khan

Malik Nawab Khan

تلہ گنگ (ثقلین جعفری) سابق ناظم ملک نواب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بادشاہ کا نام لے کر اپنا آزاد پینل میدان میں اتار دیا ہے۔ گذشتہ 35 سال سے سردار ممتاز خان ٹمن گروپ کا حصہ رہے ہیں۔ سردار ممتاز خان ٹمن پہلے ہمیشہ الیکشن سے قبل اپنے گروپ کے دوستوں سے مشاورت کر تے تھے۔ اس کے بعد امیدواران کا اعلان کر دیا جا تا تھا ۔ اس مر تبہ اپنے دوستوں سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔

ہما را کو ئی ارادہ الیکشن لڑنے کا نہیں تھا ۔ لیکن جب ہما ری نہ سنی گئی تو مجبو رامیدا ن میں آنا پڑا ۔ آج بھی سردار ممتاز خان ٹمن کی دل سے قدر کر تے ہیں ۔ مگر کچھ سازشی عنا صر کی وجہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہما را مقا بلہ سردارڈاکٹر مقصود ٹمن اور سردار ممتاز خان ٹمن گروپ کے پینل ملک عظمت حیات را نا سے ہے ۔ ہمیں کسی سیاسی شخصیت کی اشیر باد حاصل نہیں ۔ ہم اللہ پاک پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور اللہ پاک کی چھتری کے زیر سایہ منافقت کے خاتمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہما رے ساتھ زمیندار اور غریب کسان اور عوام ہیں۔اور ہم عوام کی طاقت سے منا فقت کا خا تمہ کریں گے ۔ اس موقع پر ٹمن یو نین کو نسل کے امیدوار ملک نواب خان کے ہمرا ہ وائس چیئر مین ملک سلطان نور پور اور جنرل کو نسلر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہما را فیصلہ درست تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں ملک نواب خان نے کہا کہ مصالحت کا وقت گزر گیا ۔ اب کسی صورت بھی الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ فتح و شکست منجا نب اللہ ہے ۔ اور ہمیں اپنے اللہ پر مکمل بھر و سہ ہے۔ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا نہ کریں ہم گھبرا نے وا لے نہیں۔