اللہ کے تقویٰ کے ساتھ ہی دل میں اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے، مولانا عطاء الرحمن

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) اللہ کے تقویٰ کے ساتھ ہی دل میں اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور ایک دل میں اللہ اور دنیا دونوں کی محبت جمع نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عطاء الرحمن نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کے تحت دورہ قرآن کی مدرسات کے لئے منعقدہ پروگرام کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور ایک دوسرے کے حقوق غصب کرنا، دھوکہ دہی اور فراڈ کو ظلم قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم کرپشن کو ایک وسیع معنی دیتا ہے اور اس پر روک لگا کر اسلامی معاشرہ نہ فرد پر ظلم کرتا ہے نا معاشرے پر، بلکہ بدعنوانی کے خاتمے میں ہی دراصل معاشرے کی نمو ہے۔

دریں اثنا ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے کہا کہ ہمیں عقائد، عبادات اور اخلاقیات کا صحیح شعور ہو تاکہ ہم دورہ قرآن کے شرکاء کے اندر یہ باتیں اتار سکیں۔ ہمیں لوگوں میں علم کی آگاہی کے ساتھ تحریک بھی پیدا کرنی ہے اور انہیں اللہ کے تقویٰ کے ساتھ جوڑنا اور اتحاد امت کا شعور پیدا کرنا ہے۔آخر میں مہنگائی اور رمضان میں میڈیا کے کردار کے موضوع پر قرارداد بھی منظور ہوئی۔

شعبہ نشرو اشاعت
حلقہ خواتین، ضلع وسطی