اللہ تعالی وزیراعظم پاکستان کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا فرمائے: رائو ناصر علی

Lahore

Lahore

لاہور (امتیاز علی شاکر سے) اللہ تعالیٰ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا فرمائے، میاں نوز شریف کی قائدانہ حلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر آج پاکستان سے دہشتگردی، لوڈشیڈنگ مہنگائی اور دیگر مسائل کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

قوم جانتی ہے کہ ملک میںامن وامان کی صورتحال بہت ہوچکی اوراللہ تعالیٰ کے فضل سے2018ء تک بجلی بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار: صدرپاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور،تاجر رہنماء وچیف کوآرڈینیٹر رائوناصرعلی خاں میئو،راناشہبازخان ،جنرسیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے پوری قوم سے دُعاکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف جیساباصلاحیت لیڈر دنیامیں کسی ریاست کے پاس نہیں ہے ،سیاسی مخالفین کے دل بھی میاں برادارصلاحیتوں کوتسلیم کرتے ہیں ،دنیا اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اورپاکستان شدید متاثر ممالک میں شامل ہے ،ملک وقوم کے بہترمستقبل کومدنظررکھتے ہوئے عمران خان اورآصف زدرادی کوبھی میاں نوازشریف کاساتھ دیناچاہے تاکہ آنے والے دورمیں ہم ایک معززقوم بن کراُبھریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں مخالفین کی تنقید سے کسی طرح کاخوف نہیں ،اللہ پاک کے کرم سے الیکشن 2018ء بھی میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

03014544400