اللہ جس کو کامیابی دینا چا ہتا ہے اسکے راستے بھی آسان کر دیتا ہے، چوہدری انوارالحق

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی وآزاد امیدوار اسمبلی حلقہ LA7بھمبر چوہدری انوارا لحق نے کہا کہ اللہ جس کو کامیابی دینا چا ہتاہے اسکے راستے بھی آسان کر دیتا ہے جموں وکشمیر عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اور تنظیم الاخوا ن کی حمایت نے میری کامیابی کو مزید یقینی بنا دیا ہے جس اعتماد کا تحریک منہاج القرآن اور تنظیم اخواان نے مجھ پر کیا ہے پوری کوشش کرونگا کہ اعتماد کا رشتہ مز ید مضبوط اور موثر ہو ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر عوامی تحر یک ،تحر یک منہا ج القر آن کی طرف سے پنک روز ہو ٹل اور تنظیم الاخوان کی طر ف سے دھندڑ میں حما یت کر نے کی کارنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ15سا لوں سے ریاست اور حلقے کے عوام کے حقوق اور اسٹیٹس کو توڑنے کی جنگ لڑ رہا ہوںتحر یک منہا ج القر آن بھی اسٹیٹس کو توڑ نے کی جنگ لڑ رہی ہے 17جو ن کو ما ڈل ٹاون لا ہور میں مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے قانو ن اور ریاستی دہشت گر دی کی انتہا کر تے ہو ئے 14لو گوں کو شہید اور100سے زا ہد لوگو ں کو گو لیوں سے چھنی کر دیا تھا شہدا اور زخمیوں کا لہو رنگ لا ئیگا جب سے دنیا قا ئم ہو ئی ہے شیطا ن اور رحمن کی جنگ جا ری ہے ابلیس کے حما یتی ایک طرف اور رحمن کے حما یتی دوسر ی طرف ہیں حلقہ بھمبر کے اندر بھی اچھے اور بر ے کی تمیز ہو گی ہے رزق حلا ل کما نے کھا نے ،تعلیم یافتہ ،تہذ یب یافتہ ،پر امن ہمارے سا تھ جبکہ حرا م کما نے کھا نے ،بد معاش ،غنڈ ے ان پڑ ھ فر یق مخا لف کیسا تھ ہیں یہ خدا ئی تقسیم ہے انہوں نے کہا کہ جن لو گوں ،جما عتوں اور تنظیموں نے مشکل اور بر ے وقت میں میرا سا تھ دیا ہے۔

انشا اللہ میں بھی انکے اچھے اور بر ے حا لات میں انکے سا تھ کند ھے سے کند ھا ملا کر کھڑا ہونگا نظر یاتی اور جما عتی لو گ بڑ ے با ہمت جرات مند اور با ضمیر ہیں انکو دنیا کی کوئی طاقت لالچ کی بنیاد پر خر ید نہیں سکتی کا رنر میٹنگز سے مر کز ی نا ئب نا ظم تحر یک منہا ج القرآن پرو فیسر جمیل احمد زاہد ،ضلعی امیر تحر یک منہاج القرآن غلا م مصطفی صد یقی ،چو ہدر ی آصف ،امیر تنظیم الاخوا ن آزادکشمیر صو فی محمد لطیف ،را جہ طا ہر عا شق سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔۔