ہم اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پرعمل کرکے دنیاوآخرت میں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں

Layyah

Layyah

لیہ: جامع مسجد ولی دادمحلہ فیض آبادمیں روڈ حادثہ میں شہید ہونے والے ایکوسائونڈ سسٹم آپریٹر جواں سالہ محمد ثقلین کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمداشرف مظہری ،سید سجادحسین شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیاوآخرت میں سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اولادکی جدائی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ تاہم اللہ تعالیٰ صبربھی دے دیتا ہے۔انہوں نے کہا دنیامیں نیک اعمال کرنے والے ہی آخرت میں نجات پائیں گے۔ہماری زندگی کا ہرکام، ہر معاملہ، ہرفیصلہ، ہراقدام دین اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق ہوناچاہیے۔

قل خوانی میں مولانا مظفر حسین باروی، مولانا غلام مصطفی، مولانا محمد جنید ظفر،حافظ غلام محمدباروی،عامراقبال عطاری،محمدطارق عطاری، محمداسلم ساجد، محمد عدنان، ریاض حسین جکھڑ،م ولانا غلام شبیرباروی، راناشکیل احمد قادری، جماعت اہلسنت، پاکستان سنی تحریک اوردیگر تنظیمات کے کارکنوں سمیت مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔