اللہ تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں کو زیادہ سے زیادہ نعمتوں سے نوازتا ہے۔۔ مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور :دور حاضر کے معرو ف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی نے ہفتہ وار روحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے شکرگزاربندوںکوزیادہ سے زیادہ نعمتوںسے نوازتاہے جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ” لئن شکرتم لازیدنکم ۔۔۔اگر تم میراشکرکروگے تومیں تمہیں اورزیادہ عطافرمائوں گا”،اورپھرایسے بندوں سے اپنی نعمتیں کبھی چھینتانہیںبلکہ اضافہ ہی فرماتاہے اورجو لوگ اپنے خالق ومالک کی عطاکردہ نعمتوںپر ناشکری کرتے ہیں۔

ایسے بندوںسے وہ اپنی نعمتیں چھین لیتاہے ۔اس لئے انسان کو ہر حال میں اپنے مالک ومعبودکی عطاکردہ بے شمارنعمتوں پر ہر حال میں اورہر وقت شکراداکرتے رہنا چاہیے ،شیطان کاسب سے بڑا ہتھیار ناشکری کرواناہے اسلئے ناشکری ہرگز نہیں کرنی چاہیے، جس حال میں بھی ہمارے مالک ومولانے ہمیں رکھاہے اس پرسچے دل سے اس کی رضا پر راضی رہناچاہیے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ طریقت کے فیض کی نشانی یہ ہے کہ سالک میں ادب اورمحبت بڑھتی جاتی ہے ،عالم (ظاہری وباطنی علم رکھنے والے)کاسونا عابد کی عبادت سے کہیں زیادہ بہترہے کیونکہ عالم ہر بات کو سمجھ کر ،معنی ومفہوم کیساتھ عمل کرتاہے ۔فرائض کیساتھ نوافل اداکرنے سے انسان اپنے مالک ومعبود کی بارگاہ اقدس میں مزید قرب اوررضا حاصل کرلیتاہے۔

فرض نمازوں کیساتھ نوافل نمازوںمیں تہجد ،اشراق ،چاشت ودیگرعبادات صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کرنی چاہیے نہ کہ کسی دنیاوی مقصد کے لئے ۔صرف دورکعت نمازخالص رضا خداکیلئے پڑھنا کائنات کی تمام چیزوں سے بڑھ کر افضل ہیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ جب بھی ہم اپنے مالک ومعبود سے مانگیں تو دل کوآگے رکھیں اورزبان کو پیچھے ،مطلب یہ ہے کہ سچے دل سے رجوع کریں توہمارا مالک فوری عطافرماتاہے اوراتنازیادہ عطا فرماتاہے کہ پھر کسی کامحتاج نہیں رہنے دیتا۔اللہ تعالیٰ اپنے خزانے انبیاء کرام ،خلفائ،صحابہ کرام ،ازواج مطہرات اوراپنے ولیوں کے ماننے والوںکوعطا فرماتاہے ،جو اللہ تعالیٰ کے ان انعام یافتہ بندوںسے دورہوجاتاہے وہ گمراہی میں چلاجاتاہے اورشیطان کے پیروکاروںمیں شامل ہوجاتاہے۔محفل پاک کے اختتام پر آپ نے ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعافرمائی۔