علامہ غلام رسول سعیدی نے شرع بخاری و مسلم شریف تصنیف کر کے امت پر احسان کیا، عبدالحلیم ہزاروی

Karachi

Karachi

کراچی : فدایان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی کے وصال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، آہستہ آہستہ اکابر علماء کرام ہم سے جدا ہورہے ہیں۔

اللہ ہمارے حال پر رحم کرے اور اکابرین کا سایہ ہم پر تا دیر قائم رکھے، نماز جنازہ کے بعد صحافیوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے فدایان ختم نبوتۖ کے ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا کہ استاذ العلماء علامہ غلام رسول سعیدی نے شرع بخاری و مسلم شریف تصنیف کر کے امت پر احسان کیا۔

ان کی زندگی باعث نعمت تھی، خاموش طبع اورملنسار شخصیت کے مالک اور علم و دانش کے عظیم منار تھے، انہوں نے مشکل ترین مضامین پر قلم اٹھایااور پھر ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، اہل سنت و جماعت کی تمام جماعتیں اور اکابر علماء کرام علامہ سعیدی کے علم کے معترف تھے۔

مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے ناظم اعلیٰ قاری فیاض سعیدی، علامہ تاج الدین نعیمی اور دیگر علماء کرام نے بھی گفتگو و خطاب کئے۔