علامہ اقبال نے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا : صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکیم الاامت حضرت علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو تمام تر اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک صف میں کھڑے ہوکر دین حق کی سربلندی میں اہم کردار ادا کرنے کو فروغ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو م علامہ اقبال کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹڑیٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ حکیم الاامت حضرت علامہ اقبال نے تمام انسانیت میں شعور اور خود ی کو پروان چڑھا کر ایک نئی روح پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی بدولت انسان بہت سے آسانی سے اپنے خالق و مالک سے منسلک ہو کر اس کی اطاعت و بندگی کا فریضہ انجام دے سکتا ہے۔

یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے پیر صاحبزاہ شبیر احمد صدیقی ، پیر رفاقت نقشبندی، پیر محمد طاہر نقشبندی سمیت دیگر مقررین نے بھی حضرت علامہ اقبال کی زندگی کے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی ، اختتام پر ملکی سلامتی اور حضرت علامہ اقبال کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047