مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/11/2015

MPA Nadeem

MPA Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) علامہ اقبال نے قوم کو اتحاد امت کا درس دیا اور دو قومی نظریہ کی وکالت کر کے پاکستان کی آزادی کی بنیاد رکھی ان خیالات کا اظہارایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے یوم اقبال کے حوالے سے اپنے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آ زادی کی روح پھینکی اور دو قومی نظریہ دیگر مسلمانان عالم کو اتحاد امت کا درس دیا ۔انکی شاعری اور افکارات سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں آ زادی اتحاد ملت اور جذبہ جہاد کو جلا ملی اور پوری دنیا میں سوئی ہوئی مسلمان قوم میں عظمت رفتہ کے بارے میں آگاہی ملی , نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار ات سے آ گاہی دی جائے تاکہ امت مسلمہ دوبارہ متحد ہو کر اغیار کی غلامی سے نجات حاصل کر سکے ۔اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی،جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی،نو منتخب کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد ثناء اللہ کمبوہ، اختر بھٹہ، شفقت محمود ودیگر نے یوم اقبال کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب میں علامہ اقبال کے 138یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا،
…………………………….
…………………………….

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹول پلازہ ناکہ پر پولیس نے منیر احمدکو گرفتار کرکے دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ مصطفی آباد پر ناکہ کے دوران پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قصور کے رہائشی منیر احمد کو مشکوک جان کر تلاشی لی دوران تلاشی اس کے قبضہ سے دس لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ دوران تفتیش ڈاکیتی کے ملزم جاوید اقبال سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،

…………………………….
…………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) علامہ اقبال کی شاعری ہمیںحقیقی جمہوریت اور حریت کا درس دیتی ہے جس پر عمل کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزادخود مختار اور باوقار فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے بصورت دیگر ریموٹ کنٹرول معاشی اور اقتصادی غلامی ہمارا مقدبنی رہے گی، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف پی پی 175مسزمسعود احمد بھٹی نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کا درس خودی موجودہ معاشی اوراقتصادی بحران سے نجات کا واحد راستہ ہے اس لیے علامہ اقبال کے فرمودات کو عملی شکل دینے کے لیے امریکہ اور دیگر بیرونی طاقتوں پر انحصار اور کاسہ گدائی اُٹھانے کی بجائے ہر سطح پر خود انحصاری کو فروغ دینا ہوگا تحریک پاکستان کے مقاصد اور علامہ اقبا ل تصور پاکستان کے مطابق ابھی بھی پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی طور پر نا مکمل ہے اور ہم آج تک قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں کر پا ئے اور آج بھی ہم نظر نہ آنے والی غلامی کے شکار ہیں ہمہ گیر ترقی کے لیے ہمیں عالمی مالیاتی اداروں ،امریکہ اور دوسرے ممالک پر انحصار کر نے کی بجا ئے اپنے انسانی اور قدرتی وسائل پر انحصار کر نا چا ہے تاکہ پاکستان علامہ اقبال اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق خود انحصار اور حقیقی معنوں میں اقتصادی و سماجی طور پر ایک آزاد مملکت بن سکےـ