علامہ جیلانی چاند پوری بارہویں سہہ روزہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگا

Halqa Alvia Alqadria

Halqa Alvia Alqadria

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزند خاندان غوث الثقلین علامہ حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا 12سہہ روزہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگا ،عرس کی تقریبات 10،11 اور 12 نومبر 2016ء تک جاری رہیں گی ۔درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال بلاک 10 میں عرس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں درگاہ کے اطراف اور آمد ورفت کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے عرس کی تقریبات میں ملک اور بیرون ملک سے مریدین اور عقیدمندوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرینگے۔

عرس مبارک کے موقع پر (آج) 10 نومبر کو بعد نماز عشاء افتتاحی محفل منعقد ہوگی جس میں جید علماء اکرام و عمائین شہر کی بڑی تعداد شرکت کرینگے، 11 نومبرکو عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز و معروف نعت خوان بارگا ہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے جبکہ عرس کے اختتامی روز 12 نومبر کو محفل سماع منعقد ہوگا جس میں ملک کے ممتاز قوال ذکی تاجی وہ ہمنواء شرکت کرینگے ۔دریں اثناء عرس تقریبات میں شرکت کے لئے امریکہ سے آئے ہوئے حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے سربراہ و سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی کے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی سے پیر طریقت عظمت علی شاہ ہمدانی سمیت متعدد علماء اکرام نے ملاقات کی۔

Sayed Zheerul Hassan

Sayed Zheerul Hassan