علامہ مرتضی حسین صدر الفاضل کی 29ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Allama Murtaza Hussain

Allama Murtaza Hussain

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس مشاورت کے بانی رکن مولانا مرتضی حسین صدر الفاضل کی 29ویں برسی لاہور میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کی تقریب سے علامہ اقبال اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صدر الفاضل کی ملت تشیع کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مولانا کی 325 سے زائد تالیفات ہمارے لئے بہترین اثاثہ ہیں، جن سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوتی رہیں گی۔ اس موقع پر سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران کا کہنا تھا کہ مولانا مرحوم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، آپ نے پاکستان میں بہت سے تحقیقی، علمی اور رفاہی اداروں کی تاسیس اور تنظیم سازی کی، جن میں آئی ایس او پاکستان بھی شامل ہے۔

مرحوم کی ملت بالخصوص آئی ایس او کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ برسی کی تقریب میں سابق انچارج سابقین ڈیسک نثار ترمذی نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ مرحوم دنیائے اسلام کی مختلف الجہات شخصیت تھے، جو بہ یک وقت فقیہہ، مسند، محدث، عظیم مفسر اور باکمال ادیب تھے۔