آئمة المساجد کے حقوق پورے کرنے والے معاشرے خوش حال زندگی بسر کرتے ہیں۔ قاری محمد بنیامین

Layyah

Layyah

لیہ : مدرسہ عربیہ سعیدیہ فیض القرآن محلہ قادرآباد میں منعقدہ تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت بریلوی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا ہے کہ آئمة المساجدکے حقوق پورے کرنے والے معاشرے خوش حال زندگی بسرکرتے ہیں۔اجلاس کی صدارت صدرتنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت قاری محمد بنیامین چشتی نے کی۔

تلاوت قرآن پاک کی سعادت علامہ محمدنوازنورانی جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت قاری محمدبنیامین نے حاصل کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام وآئمة المساجدنے کہا ہے کہ اب کسی بھی امام مسجدکومسجد سے نکالنے نہیں دیں گے۔اب آئمة المساجدکوکوئی نہ کوئی جوازبناکرمساجدسے چھٹی کرانے کاسلسلہ بندہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ امام مسجدکااسلام اورمعاشرہ میں بڑامقام ہے۔ہم آئمة لمساجدکے وقاراورحقوق کے تحفظ وحصول کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ہم مسلک اہلسنت، مساجدوآئمة المساجدجماعت ، اہلسنت وجماعت کاتحفظ ہرقیمت پرکریں گے۔تنظیم آئمة المساجدکے اجلاس نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجدکے اردگردصفائی کاخاص اہتمام کیاجائے۔مساجدکے ساتھ گلیوںمیں سیوریج اوربارش کاپانی کھڑانہ ہونے دیاجائے۔ہروارڈمیں سینٹری ورکرزکی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے کہ ہرجمعہ مساجدکے ساتھ گلیوں اورنالیوں کی صفائی کیاکریں۔

اجلاس سے قاری محمدبنیامین چشتی، علامہ محمداشرف مظہری، مولاناگل محمدباروی،مولانا مشتاق احمدنقشبندی،مولانامظفرحسین باروی، مولانا رشیداحمدباروی، قاری محمدلقمان سعیدی، مولانا ظفرحسین چشتی، مولانامحمدجمیل باروی، مولانا شوکت سیالوی، مولاناغلام مرتضیٰ،علامہ محمدنوازنورانی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں عبدالرشیدرضوی، قاری اعجازحسین، قاری عبدالرحمن، حافظ محمدحسنین، مولانا محمدحنیف سمیت علماء کرام وآئمةالمساجدنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔