سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن خون کی بیماریوں کے مریضوں کے لئے نعمت سے کم نہیں

Oriental College Kharian Blood Donor Camp

Oriental College Kharian Blood Donor Camp

کھاریاں (شہزاداحمد سے) الخدمت فاونڈیشن پنجاب کے نائب صدر سید ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن خون کی بیماریوں کے شکار مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں یہ لوگ بہت عظیم ہیں جو بستی بستی قریہ قریہ کیمپ لگا کر خون اکٹھا کرکے جس طرح سینکڑوں ضرورت مند وں کو کون فراہم کرتے ہیں یہ بلا شبہ کسی عظیم جہاد سے کم نہیں ہے۔وہ گزشتہ روز سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے اشتراک سے اورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھاریاں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پہ طلبہ سے خطاب کررہے تھے۔

سید ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ خون دینے سے کسی قسم کے جسمانی نقصان کی بجائے صحت ہوتی ہے کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے روح روان بشارت احمد چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جہاں ہم اپنے ٹرسٹ کے تحت مختلف شعبوں مین خدمت خلق کے پراجیکٹس پہ وسیع پیمانے پہ کام کررہے ہین وہاں عطیہ خون کے پراجیکٹس پہ بھی عزیزالرحمان مجاہد کی مشاورت سے سندس فاونڈیشن کے ساتھ بہت جلد کام کا آغاز کریں گے۔ممتاز ماہر قانون اور پاک ناروے فرینڈ شپ فورم کے تاحیات صدر نصراللہ چوہدری نے کہا کہ سندس فاونڈیشن حقیقی معنوں میں ایک ایسا ادارہ ہے جو عملی طورپہ لوگوں کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچا رہا ہے۔

جس کسی کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو لوگ پریشان ہوکر ادھر ادھر مارے مارے پھرتے ہیں ایسے میں سندس فاونڈیشن اور عزیزالرحمان مجاہد ایک امید کی کرن کے طور پہ نظرآتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزیزالرحمان مجاہدحقیقی معنوں میں مجاہد ہیں جو اچھے اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے آگے ہوتے ہیں اور نیکی اور بھلائی کے کام کرنے والے اداروں کے درمیان پل کا کردار اداکرتے ہیں پاک ناروے فرینڈ شپ فورم ہمیشہ کی طرح نیکی اور فلاح کے کاموں میں ان کے شانہ بشانہ رہے گا۔

کھاریاں پریس کلب کے صدر حاجی عبدالروف نے کھاریاں پریس کلب کی طرف سے سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے تمام منصوبوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اس موقع پہ عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم سالار قافلہ چوہدری عابد رضا اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی سرپرستی میں ضلع گجرات بھر میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگا کر سندس فاونڈیشن کے مریضوں کی خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہرممکن کوشاں رہیں گے۔
اورئینٹل کالج کھاریاں میں بلڈ ڈونر کیمپ