الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب

MQM

MQM

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت قانون کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے رائے طلب کی گئی ہے کہ شر انگیر تقاریر پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چل سکتا یا نہیں؟۔ وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے ہنگامی بنیادوں پر رائے طلب کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے معاملے پر قانونی مشاورت کے لئے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے جس میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔