الطاف حسین قومی غدار ہے جس کا واضع ثبوت اس کی بیان بازی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Fahmida Mirza

Fahmida Mirza

بدین (عمران عباس) قومی اسیمبلی کی سابقہ اسپیکر و موجودہ ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز ضلع بدین کے متاثرہ علاقہ جات کے دورے کے دوراں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین قومی غدار ہے جس کا واضع ثبوت اس کی بیان بازی ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا یہ بات چار سال قبل کہہ چکے ہیں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ ضلع میں تباہی کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ فوراََ ضلع بدین کا دورا کریں، انہوں نے کہا کہ بدین کی عوام کو مرزا خاندان کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے، کرپشن کے ذریعے میرے حلقے کی عوام کو ڈبودیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کو دعوت دینا ملک سے غداری ہے، انہوں نے کہا بدین میں تباہی حکومت سندھ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئی ہے، حکمران مظلوموں کی داد رسائی کرنے کے بجائے ملک سے باہر جاچکے ہیں، اس موقعے پر سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ندیم احمدمغل، واحد چانڈیو،عبداللہ ملاح، اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔