الطاف صاحب زبانی تقریر کرنا چھوڑ دیں، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے الطاف حسین تقریر زبانی نہ کیا کریں بلکہ کسی سے لکھوا لیا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف صاحب آپ اپنی تقریر خود لکھا کریں، یا تقریر ایسے لوگوں سے لکھوائیں جن کی ذہنی حالت ٹھیک ہو، ایسے لوگوں سے تقریر نہ لکھوائیں جن کے بارے میں آپ کو خود فتویٰ دینا پڑے کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔