الطاف حسین نے وزیراعظم کے مکھی مرجانے کے بیان کا غلط مطلب لیا، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ الطاف حسین نے وزیراعظم کے بیان کا غلط مطلب لیا جب کہ وزیراعظم تو انہیں شہد کی مکھی سمجھتے ہیں جومٹھاس پیدا کرتی ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے مکھی مرجانے پر ہڑتال سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا، مکھی مرنا صرف ایک محاورہ ہے جو معمولی نقصان پر بولا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم تو خود الطاف حسین کو شہد کی مکھی سمجھتے ہیں جو مٹھاس پیدا کرتی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بعض حلقوں میں فارم 15 غائب ہونے کی بات کی، فارم 15 کا معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا تاہم (ن) لیگ کے 28 اور تحریک انصاف کے 44 فیصد فارم 15 غائب ہیں اور اگر یہ فارم غائب ہونا جرم ہے تو تحریک انصاف بہت بڑی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا میری خواہش تھی کہ عمران خان 35 پنکچر کی کہانی جوڈیشل کمیشن کو سناتے لیکن افتخار چوہدری کا نام لینے سے ان کی ٹانگیں کانپتی اور خلیل الرحمان کے نام سے پسینہ آجاتا ہے۔