الطاف حسین کیخلاف کس قسم کی چارہ جوئی کی جائے، جائزہ لیں گے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”را” پاکستان کو صحفہ ہستی سے مٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف بھارتی تنظیم کا نام ہے۔

بھارت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا ہمدرد ہوتا تو سرحد پر کبھی کشیدگی پیدا نہ کرتا۔ الطاف حسین کا بھارتی خفیہ تنظیم ”را” سے متعلق بیان کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اپنے متنازع بیانات پر کتنی دفعہ معافیاں مانگیں گے، ہر چیز کی کوئی حد ہوتی ہے۔ جائزہ لیا جائے گا کہ الطاف حسین کیخلاف کس قسم کی قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں آزادی کے نام نہاد لیڈروں کے پاس بھارتی پاسپورٹس ہیں۔