التقوی ویلفئیر سوسائٹی واقعی صحت تعلیم اور لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ قاری منور

Altqwa Welfare Society

Altqwa Welfare Society

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) التقوی ویلفئیر سوسائٹی واقعی صحت تعلیم اور لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لئے کام کر رہی ہے کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکٹری قاری محمد منور نے گزشتہ روزالتقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 120افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے قسط دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست حاجی محمد انور ظفر، صدرملک محمد اسماعیل کھوکھر،یہاں کے لوگوں کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے تحصیل کروڑ میں 4دستکاری سکول بیوٹیشن سکول،کمپیوٹر سکول قائم کر رکھے ہیں جہاں پر خواتین کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔

سینکٹروں خواتین اور بچیاں کام سیکھ کر اپنے گھر چلا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال 12افراد کو عمرہ بھجوایا ہے انشااللہ جلد کروڑ میں جدید لیبارٹری قائم کی جائے گی۔