التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی غریب نادار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے۔ عبدالمجید جاوید

 Abdul Majeed Javed

Abdul Majeed Javed

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی غریب نا دار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی چئیرمین زکواتہ کمیٹی چوہدری عبدالمجید جاوید نے گزشتہ روز التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 120مستحقین میںماہا نہ 2ہزار روپے تقسیم کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جو کہ اپنی مدد آ پ کے تحت غریب نا دار اور بے سہارا لوگوں کی امداد کر رہی ہے۔

اس موقع پر ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کہا کہ التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب اور مستحق بچیوں کے لیے فری 3دستکا ری سکول، کمپیوٹر سنٹر،کام کر رہے ہیں جہاںپرکام سیکھ کر ہنر مند بچیاں اپنے گھر کا گزر اوقات چلا رہی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ سکول فری بس سمیت مریضوں کے علاج اور آنکھو ں کے اپریشن فری کروائے جاتے ہیں اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،بائو امجد،چوہدری حنیف گجرودیگر موجود تھے۔